وادئ کشمیر میں گذشتہ برس کے 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد سے اب تک قریب ایک سو مقامی نوجوانوں نے بندوقیں اٹھاکر جنگجو تنظیموں بالخصوص حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔یہ انکشاف انڈیا ٹوڈے نے اپنی ایک
رپورٹ میں کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’سنگبازی‘ جو پہلے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے سیول لائنز علاقہ مائسمہ اور پائین شہر کے چند گنے چنے علاقوں تک محدود تھی، اب کشمیر کے دیہی علاقوں تک پھیل گئی ہے اور اس میں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد غیرمعمولی اضافہ درج کیا گیا ہے۔